سورة الفجر - آیت 8
الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جو ایسے قوی اور متمدن تھے کہ دنیا میں ایسی قوم پیدا نہیں ہوئی تھی
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ لوگ بہت مضبوط اور بلند ستونوں والے گھروں میں رہتے تھے۔ ساری دنیا میں ان كا ڈنكا بجتا تھا۔ كوئی دوسری قوم ان كی ٹكر كی موجود نہ تھی یہ لوگ بھی آخرت كے منكر، بدكردار اور اللہ كے باغی تھے۔ حضرت ہود نے انہیں نصیحت كرتے ہوئے فرمایا تھا، ﴿وَ اذْكُرُوْا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ﴾ (الاعراف: ۲۹) یاد كرو خدا تعالیٰ كو جس نے قوم نوح علیہ السلام كے بعد تمہیں زمین پر خلیفہ بنایا ہے اور تمہیں جسمانی كشادگی دی ہے۔ تمہیں چاہیے کہ خد اكی نعمتوں كو یاد كرو اور زمین میں فسادی بن كر نہ رہو۔