سورة الطارق - آیت 1

وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

قسم ہے آسمان اور رات کو ظاہر ہونے والی کی (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ آسمانوں كی اور ان كے روشن ستاروں كی قسم كھاتا ہے۔ طارق كی تفسیر چمكتے ستارے سے كی ہے۔ وجہ یہ ہے كہ یہ دن میں چھپے رہتے ہیں اور رات كو ظاہر ہو جاتے ہیں۔ (تفسیر طبری)