سورة البروج - آیت 11

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے تو ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ بہت بڑی کامیابی ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اپنے دشمنوں كے انجام کو بیان كر كے ساتھ ہی مومن مردوں اور عورتوں كو تسلی دی جا رہی ہے كہ كفار كی ایذا رسانیوں سے گھبرائیں نہیں۔ ان سے پہلے بھی مومنوں پر بڑے بڑے مصائب ڈھائے جا چكے ہیں ان مصائب كو برداشت كرنے کے عوض جنتیں ہیں جن كے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ ان جیسی كامیابی كسی اور كو كیا ملے گی؟ اس كے مقابلے میں دنیا كی سب مصیبتیں ہیچ ہیں۔