سورة الفاتحة - آیت 6
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(خدایا) ہم پر (سعادت کی) سیدھی راہ کھول دے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
(۱۱) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا: اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری تقویٰ اور تونگری کا سوال کرتا ہوں۔(مسند احمد: ۱/ ۴۱۱ ، ح: ۳۹۰۴) صراط مستقیم:… اللہ کی ہدایت ہے ، دو دیواریں ہیں۔ جو اللہ کی حدود ہیں، ایک پكارنے والا پکار رہا ہے: اے لوگو! تم سب کے سب اس طرف آجاؤ۔ ان دیواروں کی طرف نہ جانا گمراہ ہوجاؤ گے۔ راستہ ہدایت ہے۔ دیواریں خواہشات ہیں پکارنے والا قرآن اور چلنے والا مومن ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نقشہ زمین پر اس طرح کھینچا ہے: