سورة الانشقاق - آیت 18

وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر چاند، جبکہ اس کی روشنی پوری ہوئی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اِذَا اتَّسَقَ، سے مراد چاند جب وہ مكمل ہو جائے یعنی چاند ہلال سے بڑھتا بڑھتا بدر كامل بن جاتا ہے۔ اسی طرح تم بھی منزل بہ منزل اپنی آخری منزل كی طرف بڑھے جا رہے ہو۔