سورة المطففين - آیت 15

كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب (کے دیدار) سے روک دیے جائیں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ کے دیدار سے شرف ہونے کی نعمت صرف اہل جنت کو حاصل ہو گی اور لذت و سرور کے لحاظ سے یہ نعمت جنت کی دوسری تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہو گی اور جب اللہ اپنے دیدار سے شرف فرمائے گا تو جنتی لوگ بس ادھر ہی دیکھتے رہ جائیں گے جو لوگ روز آخرت کے منکر تھے انھیں یہ نعمت کبھی میسر نہ ہو سکے گی۔