سورة المطففين - آیت 13
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
انہیں جب ہماری آیات پڑھ کرسنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ اگلوں کی کہانیاں ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جب اسے اخروی عذاب و ثواب سے متعلق اللہ کی آیات سنائی جاتی ہیں تو یہ کہہ دیتا ہے کہ اجی چھوڑو ان باتوں کو یہ تو وہی پرانی باتیں ہیں جنھیں سن سن کر ہمارے کان بھی پک گئے ہیں۔ (تیسیر القرآن)