سورة التكوير - آیت 23

وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک انہوں نے اس فرشتے یعنی جبرائیل کو) روشن افق پر دیکھا بھی ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آپ كا جبرائیل كو دیكھنا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل كو دو مرتبہ ان كی اصلی حالت میں دیكھا ہے۔ جن میں سے ایك كا یہاں ذكر ہے یہ ابتدائے نبوت كا واقعہ ہے۔ اس وقت جبرائیل اسلام كے چھ سو پر تھے، جنہوں نے آسمان كے كناروں كو بھر دیا تھا۔