سورة عبس - آیت 37

لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس دن ہر شخس ایسے حال میں گرفتار ہوگا کہ اسے اپنے سواکسی کا ہوش نہ ہوگا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ننگے بدن حشر: ابن عباس رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ میدان میں حشر میں ننگے سر، ننگے بدن اور بے ختنہ اكٹھے كیے جائیں گے۔ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا كیا وہ پھر ایك دوسرے كے ستر نہ دیكھیں گے؟ آپ نے فرمایا: ’’اے عائشہ! اس دن ہر شخص کو اپنی اپنی پڑی ہوگی جو اُسے دوسروں سے غافل كر دے گی۔ (ترمذی: ۳۳۳۲، حاكم: ۲/ ۲۵۱)