سورة النازعات - آیت 26

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک اس واقعہ میں ہراس شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جو ڈرتا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سامان عبرت سے مراد: اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے لیے تسلی اور كفار مكہ كو تنبیہ ہے كہ اگر انہوں نے گزشتہ لوگوں كے واقعات سے عبرت نہ پكڑی تو ان كا انجام بھی فرعون كی طرح ہو سكتا ہے۔