سورة البقرة - آیت 50
وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَأَنجَيْنَاكُمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور پھر وہ وقت یاد کرو جب (تم مصر سے نکلے تھے اور فرعون تمہارا تعاقب کر رہا تھا) ہم نے سمندر کا پانی اس طرح الگ الگ کردیا کہ تم بچ نکلے مگر فرعون کا گروہ غرق ہوگیا، اور تم (کنارے پر کھڑے) دیکھ رہے تھے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو یاد دلایا کہ جب تمہاری آنکھوں کے سامنے قوم فرعون کو سمندر میں غرق کردیا اور تمہیں اسی میں سے پار نکال دیا۔ پھر بھی تم ناشکرے بنتے ہو۔