سورة الإنسان - آیت 9

إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور کہتے ہیں) ہمارا یہ کھلانا اس کے سوا کچھ نہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کیل یے ہے ہم تم سے نہ تو بدلہ چاہتے ہیں نہ کسی طرح کی شکرگزاری

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ اس نیك سلوك كا نہ تو ان سے كوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شكریہ۔ بلكہ اپنے مال سے گویا اعلان كر دیتے ہیں ہم تمہیں صرف اللہ كی راہ میں دیتے ہیں اس میں ہماری ہی بہتری ہے كہ اس سے رضائے رب اور مرضی مولا ہمیں حاصل ہو جائے۔ ہم ثواب واجر كے مستحق ہو جائیں۔ حضرت سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں خدا كی قسم! یہ بات وہ لوگ منہ سے نہیں نكالتے یہ دلی ارادہ ہوتا ہے، جس كا علم خدا كو ہے تو خدا نے اسے ظاہر فرما دیا كہ اور لوگوں كو رغبت كا باعث بنے۔ (تفسیر طبری: ۲۴/ ۹۸)