وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ التَّقْوَىٰ وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ
اور یہ نہیں مانیں گے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ کی یہی مشیت ہو، اس کی شان یہ ہے کہ اس سے ڈرائے جائے اور اس کی شان کے لائق ہے کہ وہ ڈرنے والوں کو بخش دے۔
پھر فرمایا یعنی وہ اللہ ہی اس لائق ہے كہ اس سے ڈرا جائے اور وہی معاف كرنے كے اختیارات ركھتا ہے۔ اس لیے وہی اس بات كا مستحق ہے كہ اس كی اطاعت كی جائے اور اس كی نافرمانی سے بچا جائے تاكہ انسان اس كی مغفرت اور رحمت كا سزا وار قرار پائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہیں كہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں كہ میں اس بات كا اہل ہوں كہ لوگ مجھ سے ڈریں اور جو شخص مجھ سے ڈر گیا اور میرے ساتھ كسی دوسرے كو شریك نہ بنایا تو مجھے لائق ہے كہ میں اسے بخش دوں۔ (ابن ماجہ: ۴۲۹۹) الحمد للہ سورئہ المدثر كی تفسیر مكمل ہوئی۔