سورة المعارج - آیت 6

إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ لوگ اسے بعید (از قیاس) سمجھتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اسی لیے یہاں بھی فرمایا كہ یہ تو اسے دور جان رہے ہیں بلكہ محال اور واقع نہ ہونے والا مانتے ہیں۔ لیكن ہم اسے قریب ہی دیكھ رہے ہیں۔ پس ہر وہ چیز جس كے آنے اور ہونے میں كوئی شك نہ ہو اس كا آنا قریب ہی سمجھا جاتا ہے اور اس كے ہو پڑنے كا ہر وقت كھٹكا ہی رہتا ہے۔