سورة المعارج - آیت 4
تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ملائکہ اور روح اس کی طرف ایک ایسے دن میں (٤) چڑھ جائیں گے جس کا اندازہ پچاس ہزار سال ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس تفسیر كی رو سے ’’فی یوم‘‘ كا تعلق عذاب سے ہوگا، یعنی وہ واقع ہونے والا عذاب قیامت كے دن ہوگا جو كافروں پر پچاس ہزار سال كی طرح بھاری ہوگا۔