سورة الحاقة - آیت 19
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
توجس کو اس کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا، لویہ مرانامہ (اعمال تو) پڑھو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جن خوش نصیب لوگوں كو قیامت كے دن اعمال نامے دائیں ہاتھ میں دئیے جائیں گے وہ سعادت مند حضرات بے حد خوش ہوں گے اور جوش مسرت میں بے ساختہ ہر ایك سے یہ كہتے پھریں گے كہ یہ نامہ اعمال تو پڑھو اور یہ اس لیے كہ جو گناہ بہ تقاضائے بشریت ان سے ہوگئے ہوں گے وہ بھی ان كی توبہ سے نامہ اعمال سے مٹا دئیے گئے ہیں نہ صرف مٹا دئیے گئے ہیں بلكہ ان كے بجائے نیكیاں لكھ دی گئی ہیں۔