سورة الملك - آیت 29

قُلْ هُوَ الرَّحْمَٰنُ آمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان سے کہہ دیجئے وہ اللہ بڑا رحمن کرنے والا ہے پم اسی پر ایمان لائے اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے لہذا عنقریب ہی تمہیں پتہ چل جائے گا کہ (ہم دونوں فریقوں میں) صریح گمراہی میں کون ہے (اور کون ہدایت پر ہے)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہماری عاقبت بخیر ہونے كی وجہ یہ ہے كہ ہم رحمٰن پر صرف ایمان ہی نہیں لائے بلكہ اپنے تمام تر امور كا انجام اسی كے سپرد كر ركھا ہے اور اسی پر ہی ہمارا بھروسہ ہے۔ پھر وہ آخر كیوں نہ ہمیں اپنی نعمتوں سے سرفراز كرے گا اور تم جلد ہی جان لو گے كہ گمراہی كے راستہ پر ہم پڑے ہوئے ہیں یا تم ہو یہاں ’’جلد‘‘ سے مراد كافروں پر كوئی دنیوی عذاب بھی ہو سكتا ہے اور ان كی موت كا وقت بھی اور قیامت كا دن بھی۔