سورة الملك - آیت 6

وَلِلَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ان کے لیے بھی جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ان كافروں كے لیے بھی جو اللہ كی آیات كی تعمیل سے انكار كر دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے جہنم كا عذاب تیار ركھا ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھكانہ ہے۔