سورة التحريم - آیت 4

إِن تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا ۖ وَإِن تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ ۖ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَٰلِكَ ظَهِيرٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اگر تم دونوں خدا کی طرف رجوع کرو (تویہ تمہارے لیے بہتر ہے) کیونکہ تمہارے دل مائل ہوچکے ہیں اور اگر رسول اللہ کے مقابلے میں ایکا کرو گی تو جان لوگو کہ اللہ ان کا مددگار ہیی اور جبرائیل اور نیک مسلمان بھی ان کے ساتھ ہیں اور سب کے بعد ملائکہ بھی انہی کے مددگار ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما پر عتاب: ان دونوں ازواج مطہرات كو متنبہ كرتے ہوئے فرمایا گیا كہ اگر توبہ كر لو، تو یہی تمہارے حق میں بہتر ہے، اور نبی كو ستانا چھوڑ دو اگر یونہی ایكا كر كے اسی طرح كی كارروائیاں اور مظاہرے كرتی رہیں تو اس سے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم كا كچھ نہیں بگڑے گا اس لیے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كا مددگار تو اللہ بھی ہے اور مومنین اور ملائكہ بھی۔