سورة التغابن - آیت 10
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
و اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کی تکذیب کی یہ لوگ جہنمی ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے اور وہ بہت براٹھکانہ ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضرت ماجد فرماتے ہیں كہ اس سے زیادہ تغابن كیا ہوگا كہ ان كے سامنے انھیں جنت میں اور ان كے سامنے انھیں جہنم میں لے جائیں گے۔ یعنی ایمان دار لوگ، نیك اعمال والے معاف كر دئیے جائیں گے اور بہتی نہروں والی ہمیشگی كی جنت میں انھیں داخل كیا جائے گا۔ اور وہ پوری كامیابی كو پہنچ جائیں گے۔ اور كفر وتكذیب كرنے والے جہنم كی آگ میں جائیں گے جہاں جلتے جھلستے رہیں گے۔ بھلا اس سے برا ٹھكانا اور كیا ہوسكتا ہے۔