سورة التغابن - آیت 5
أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَبْلُ فَذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا پھر انہوں نے اپنے عملوں کے وبال کا مزہ چکھ لیا اور (آخرت میں) ان کے لیے دردناک عذاب ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
’’ان لوگوں‘‘ سے مراد وہ سابقہ اقوام ہیں جن پر اللہ كی نافرمانیوں كی وجہ سے عذاب آیا تھا، اور یہ سزا نہ تو ان كی اصل سزا تھی اور نہ پوری سزا تھی۔ یہ عذاب تو انھیں محض اس لیے چكھایا گیا تھا كہ آئندہ جرائم سے باز آجائیں۔ اور مظلوم ان كے ظلم سے نجات پا جائیں۔ رہی پوری سزا تو وہ آخرت میں ملے گی۔