سورة المنافقون - آیت 3

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ اس لیے کہ وہ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے لہذا ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی اب یہ لوگ (حق بات کو نہیں سمجھ پاتے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دلوں پر مہر لگا دی: یعنی ایمان تو لے آئے اور ایمان كا دعویٰ بھی كیا مگر دل سے یہ كافر كے كافر ہی رہے، ان كی ہمدردیاں اور سرگوشیاں اور رازداریاں سب كافروں سے ہی وابستہ رہیں اور یہ عادت ان میں اس قدر پختہ ہوگئی كہ اب مسلمانوں كی بھلائی انھیں ایك آنكھ نہیں بھائی۔ لہٰذا اللہ نے ان كے دلوں پر مہر لگا دی۔ كیونكہ اللہ كسی كو جبراً اور كان پكڑ كر راہ ہدایت كی طرف نہیں لایا كرتا۔ اور وہ بے وقوف ایسے ہیں كہ انھیں یہ سمجھ بھی نہیں آرہی كہ جو كام وہ كر رہے ہیں وہ ان كے لیے مفید رہیں گے یا الٹا ان كی ذلت ورسوائی كا باعث بن جائیں گے۔