سورة الصف - آیت 1

سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جو چیز بھی آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرنے میں لگی ہوئی ہے اور وہی غالب اور بڑی حکمت والا ہے (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پہلی آیت كی تفسیر كئی بار گزر چكی ہے۔ یہاں اگرچہ حكم عام ہے لیكن اصل خطاب ان مومنوں سے ہے جو كہہ رہے تھے كہ ہمیں پسندیدہ اعمال كا علم ہو جائے تو ہم انھیں كریں، لیكن جب انھیں بعض پسندیدہ عمل بتائے تو سست پڑ گئے اس لیے ایسے لوگوں كو تو بیخ كی جا رہی ہے كہ خیر كی جو باتیں كہتے ہو، كرتے كیوں نہیں، جو بات منہ سے نكالتے ہو، اسے پورا كیوں نہیں كرتے، جو زبان سے كہتے ہو اس كی پاسداری كیوں نہیں كرتے۔