سورة النسآء - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سورۃ النساء مدنی ہے جو سورۃ بقرہ کے بعد طویل ترین سورۃ ہے ۔ اس کا بیشتر حصہ عائلی اور معاشرتی قوانین کے بیان پر مشتمل ہے۔ اسلامی معاشرہ کو پروان چڑھانے میں رسول اللہ نے جو کوششیں کیں اس کے خدوخال پھوٹتے ہیں۔ اسلامی معاشرے کی بنیاد کیا ہے؟ (۱) ایک رب نے ایک جان سے پیدا کیا۔ (۲)تقسیم میراث کے احکامات۔ (۳) خاندان۔ (۴) جماعت کے وفادار رہیں۔ (۵) اہل حق و باطل کے درمیان رہنا ممکن نہ ہو تو ہجرت کا حکم ملتا ہے۔ (۶)جہاد نہ کرنے والے سست اور بے راہ رو انسان ہیں۔ (۷) اہل حق کے لیے سازشوں کا تذکرہ ہے۔ (۸)بنی اسرائیل کے بُرے اعمال کا تذکرہ ہے۔