سورة القمر - آیت 43

أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُولَٰئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا تمہارے کفار ان (گزشتہ) لوگوں سے بہتر ہیں یاکتب سماویہ میں تمہارے لیے معافی کاپروانہ درج ہے؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اے مکہ کے کافرو! اب تم بتاؤ کیا تم ان لوگوں سے زیادہ طاقت ور ہو یا ان سے زیادہ شان و شوکت رکھتے ہو۔ پھر اگر وہ ہمارے عذاب سے نہیں بچ سکے تو تم کیسے بچ جاؤگے؟ یا ہم نے کسی آسمانی کتاب یا صحیفہ میں یہ لکھ دیا ہے کہ تم دنیا میں جو چاہو کرتے پھرو۔ ہم تم سے تعرض نہیں کریں گے نہ تمہیں کوئی سزا دیں گے۔