سورة النجم - آیت 1
وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
قسم ہے ستارے کی جب وہ غروب ہونے لگے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بعض مفسرین نے النجم سے مراد زہرہ لیا ہے۔ بعض نے ثریا اور بعض نے اس سے مراد ستاروں کی جنس لی ہے۔ یعنی اس وقت کی قسم جب ستارے غائب ہو جاتے ہیں یا ان ستاروں کی قسم جو اپنی مقررہ راہ پر ہی چلتے رہتے ہیں کبھی ادھر اُدھر نہیں ہٹتے۔