سورة الطور - آیت 36

أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یاانہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا ک یا ہے ؟ اصل میں یہ لوگ یقین نہیں رکھتے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی کیا آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے یہ ہیں، نہیں بلکہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ خود ان کا اور کل مخلوقات کا چلانے والا اللہ تعالیٰ ہی ہے پھر بھی یہ اپنی بے یقینی سے باز نہیں آتے۔