سورة الطور - آیت 31
قُلْ تَرَبَّصُوا فَإِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُتَرَبِّصِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان سے کہہ دیجئے اچھا تم انتظار کیے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
گردش ایام کے منتظر: وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی موت کے بعد ان کی اس مصیبت سے ہمیں چین آ جائے گا جو اس کی دعوت توحید نے ہم سے چھین لیا ہے۔ ان کا یہ دین ان کے ساتھ ہی فنا ہو جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے کہیے کہ تم میرے متعلق گردش ایام کا انتظار کرو۔ میں بھی اس انتظار میں ہوں کہ تمہاری ان کرتوتوں کی سزا کب اور کس طرح ملتی ہے۔