سورة الذاريات - آیت 8

إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہ تم لوگ (قرآن یا آخرت کے بارے میں) مختلف باتیں کررہے ہو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اے اہل مکہ! تمہارا کسی میں آپس میں اتفاق نہیں ہے۔ ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو تم میں سے کوئی جادو گر، کوئی شاعر، کوئی کاہن اور کوئی کذاب کہتا ہے اسی طرح کوئی قیامت کی بالکل نفی کرتا ہے اور کوئی شک کا اظہار کرتا ہے علاوہ ازیں ایک طرف اللہ کے خالق و رازق ہونے کا اعتراف کرتے ہو تو دوسری طرف دوسروں کو بھی معبود بنا رکھا ہے۔