سورة ق - آیت 28

قَالَ لَا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُم بِالْوَعِيدِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ارشاد ہوگا، میرے حضور جھگڑا نہ کرو، میں تم کو پہلے ہی انجام بد سے آگاہ کرچکا تھا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قیامت کے دن مطیع اور مطاع کا جھگڑا: انسان کہہ رہا ہو گا کہ اس نے مجھے جب کہ میرے پاس نصیحت آ چکی گمراہ کر دیا، اور شیطان کہے گا خدایا میں نے اسے گمراہ نہیں کیا، تو اللہ انھیں اس باہمی تو تو میں میں سے روک دے گا اور فرمائے گا میں تو اپنی حجت ختم کر چکا۔ رسولوں کی زبانی یہ سب باتیں تمہیں سنا چکا تھا کتابیں بھیج چکا، میری باتیں بدلتی نہیں، میں ظالم نہیں۔ جو دوسرے کے گناہ پر کسی کو پکڑوں گا ہر شخص پر اتمام حجت ہو چکی ہر شخص اپنے گناہوں کا آپ ذمہ دار ہے۔