سورة آل عمران - آیت 175
إِنَّمَا ذَٰلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
درحقیقت یہ تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے، لہذا اگر تم مومن ہو تو ان سے خوف نہ کھاؤ، اور بس میرا خوف رکھو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ شیطان تمہیں وسوسے اور وہم میں ڈالتا ہے کہ دشمن بڑا مضبوط اور طاقتور ہے۔ تاکہ تم خوف زدہ ہوکر مقابلے کا ارادہ ترک کردو۔ جب وہ تمہیں اس وہم میں مبتلا کرے تو تم صرف مجھ ہی پر بھروسہ رکھو۔ اور میری ہی طرف رجوع کرو۔ میں تمہیں کافی ہوجاؤں گا اور تمہارا مددگار رہونگا۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿اَلَيْسَ اللّٰهُ بِكَافٍ عَبْدَهٗ﴾ (الزمر: ۳۶) ’’کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے۔‘‘