سورة ق - آیت 21

وَجَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ (میدان حشر کی طرف) ہنکانے والا ہوگا اور ایک گواہ ہوگا (اور کہا جائے گا)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس سے مراد غالباً وہی دو فرشتے ہیں جو اس کا ریکارڈ ثبت کر رہے ہیں ان میں سے ایک تو اسے پیچھے سے ہانک کر اللہ کے سامنے پیش کر دے گا اور کہے گا کہ مجرم حاضر ہے۔ دوسرا اس کی پوری زندگی کا ریکارڈ سامنے لا حاضر کرے گا یعنی مجرم بھی حاضر اور گواہی بھی۔