سورة محمد - آیت 17

وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور انہیں ان کا تقوی دیتا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ تقویٰ عطافرماتا ہے: یعنی جس کی نیت ہدایت حاصل کرنے کی ہوتی ہے۔ انھیں خدا خود بھی توفیق دیتا ہے۔ اور ہدایت نصیب فرماتا ہے پھر اس پر جم جانے کی ہمت بھی عطا فرماتا ہے۔ اور ان کی ہدایت بڑھاتا رہتا ہے۔ حدیث میں ہے جب بندہ گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ لگ جاتا ہے اگر توبہ نہ کرے تو آہستہ آہستہ سارا دل سیاہ ہو جاتا ہے۔(ترمذی: ۳۳۳۴)