سورة محمد - آیت 3

ذَٰلِكَ بِأَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا اتَّبَعُوا الْبَاطِلَ وَأَنَّ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّبَعُوا الْحَقَّ مِن رَّبِّهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ لِلنَّاسِ أَمْثَالَهُمْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ اس لیے کہ جو لوگ کافر ہیں انہوں نے باطل کی پیروی کی اور جو ایماندار ہیں انہوں نے اس حق کی پیروی کی جوان کے رب کی جانب سے پہنچا ہے اس طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کے لیے ان کے احوال بیان کرتا ہے (٢)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ حق کی پیروی اور باطل کی پیروی کرنے والوں کی ٹھیک ٹھاک مثالیں بیان کرتا ہے۔ حق کی پیروی کرنے والوں کی نیکیاں برقرار رہیں گی اور گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔ جبکہ باطل کی پیروی کرنے والوں کی نیکیاں برباد اور گناہ لازم و برقرار رہیں گے۔ کیوں کہ ایمان کے بغیر کوئی نیک عمل قبول نہیں ہوتا۔