سورة الأحقاف - آیت 31

يَا قَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللَّهِ وَآمِنُوا بِهِ يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُجِرْكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے ہماری قوم کے لوگو، تم اللہ کے داعی (یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات قبول کرلو اور اس پر ایمان لے آؤ اللہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں دردناک عذاب سے محفوظ رکھے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ایمان لانے کے فائدے: یہاں ایمان لانے کے دو فائدے بتلائے گئے ہیں جو آخرت میں انہیں حاصل ہوں گے۔ (۱) ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ ان کے بعض گناہ معاف فرما دے گا اور یہ گناہ وہ ہوں گے جن کا تعلق حقوق اللہ سے ہو گا کیوں کہ حقوق العباد معاف نہیں ہوں گے یہ آیت اس بات کی دلیل ہے کہ ثواب و عقاب، اور امر ونہی میں جنات کے لیے بھی وہی حکم ہے جو انسانوں کے لیے ہے۔ (۱) اور دوسرے یہ کہ انھیں درد ناک عذاب سے پناہ دے گا۔