سورة الأحقاف - آیت 2

تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس کتاب کا نازل کیا جانا اللہ زبردست بڑی حکمت والے کی طرف سے ہے (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس قران کو اس نے اپنے بندے اور اپنے سچے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ایسی زبردست حکمت والا ہے۔ جس کا کوئی قول، کوئی فعل حکمت سے خالی نہیں۔