سورة الجاثية - آیت 27

وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَخْسَرُ الْمُبْطِلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور آسمانوں اور زمین میں اللہ ہی کی سلطنت ہے اور جس دن قیامت بپا ہوگی اس دن اہل باطل سخت گھاٹے میں رہیں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آسمانوں اور زمینوں کا مالک و بادشاہ اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ اللہ کے، اس کی کتابوں کے اور اس کے رسولوں کے منکر قیامت کے روز گھاٹے میں رہیں گے۔