سورة الجاثية - آیت 11

هَٰذَا هُدًى ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ قرآن سراسر ہدایت ہے اور جن لوگوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا ان کے لیے بلادردناک عذاب ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی یہ قرآن سراسر ہدایت ہے کیوں کہ اس کے نزول کا مقصد ہی لوگوں کو کفر و شرک کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان کی روشنی میں لانا ہے۔ لیکن یہ ہدایت ملے گی اسے جو اس کے لیے اپنا سینہ وا کرے گا۔ اور اس کے منکر کے لیے درد ناک عذاب ہے۔