سورة الدخان - آیت 28
كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اپنے بعد چھوڑ گئے اور ہم نے دوسری قوم کو ان کا وارث بنایا (٤)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی یہ معاملہ اسی طرح ہوا ہے جس طرح بیان کیا گیا ہے۔ دوسری قوم میں اختلاف: یہ دوسری قوم کون تھی جو فرعون اور آل فرعون کے محلات، باغات، چشموں اور کھیتوں کی وارث بنی اس کے متعلق بھی اختلاف ہے۔ بعض کے نزدیک اس سے مراد بنی اسرائیل ہیں۔ لیکن بعض کے نزدیک بنی اسرائیل کا دوبارہ مصر آنا تاریخی طور پر ثابت نہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بنی اسرائیل ہی کے کچھ لوگ مصر میں باقی رہ گئے تھے جو فرعون اور آل فرعون کے اقتدار کے بعد ان چیزوں کے وارث بن گئے تھے۔