سورة الدخان - آیت 17

وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہم نے ان سے پہلے فرعون کو قوم کو آزمایا تھا اور ان کے پاس ایک معزز رسول آیا تھا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فرعونیوں کی بار بار عہد شکنی: یعنی وہ بھی انتہائی ہٹ دھرم اور عہد شکن لوگ تھے۔ جب ان پر کوئی عذاب آتا تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے التجا کرتے کہ اللہ سے دعا کرو ہم پر سے عذاب ہٹا دے۔ تو ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے۔ پھر جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی دعا سے وہ عذاب دور ہو جاتا۔ تو وہ پھر اکڑ جاتے۔ اور انھوں نے بار بار ایسی عہد شکنی کی تھی یہ کفار مکہ بھی اسی قبیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ معزز رسول آیا: یعنی ایسا رسول جو نہایت اعلیٰ اور بلند سیرت و کردار کا مالک تھا مراد سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں۔