سورة الزخرف - آیت 70
ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تم اور تمہاری بیویاں جنت میں داخل ہوجاؤ تمہیں خوش رکھا جائے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ازواج کا ایک مطلب تو تمہاری بیویاں ہے بعض کے مومن ساتھی، اور بعض نے جنت میں ملنے والی حورعین بیویاں مراد لی ہیں۔ یہ سارے ہی مفہوم صحیح ہیں کیوں کہ جنت میں یہ سب کچھ ہی ہو گا۔