سورة الزخرف - آیت 38
حَتَّىٰ إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ الْقَرِينُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
حتی کہ یہ شخص جب ہمارے پاس آئے گا تو اپنے ساتھی سے کہے گا، کاش، دنیا میں میرے اور تیرے درمیان مشرق ومغرب کا سابعد ہوتا کیونکہ تو براساتھی نکلا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قیامت کے دن جب اللہ کے سامنے حاضر ہوں گے اور معاملہ کھل جائے گا تو اپنے ساتھی کو جسے اپنا حقیقی خیر خواہ سمجھ رہا تھا، حسرت اور غصے سے کہے گا کاش! میرے اور تیرے درمیان زمین و آسمان کا فاصلہ ہوتا۔ اور میں ایک لمحہ بھی تیری صحبت میں نہ گزارتا۔ تو تو بہت برا ساتھی ہے۔