سورة الزخرف - آیت 21

أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا مِّن قَبْلِهِ فَهُم بِهِ مُسْتَمْسِكُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا ہم نے اس سے پہلے ان کو کتاب دی ہے کہ یہ اس سے دلیل پکڑتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی قرآن سے پہلے کوئی کتاب ہے، جس میں ان کو غیر اللہ کی عبادت کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ جسے انہوں نے مضبوطی سے تھام رکھا ہے؟