سورة الزخرف - آیت 12

وَالَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ الْفُلْكِ وَالْأَنْعَامِ مَا تَرْكَبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جس نے یہ تمام جوڑیء پیدا کیے اور کشتی اور جانور تمہارے لیے پیدا کیے جن پر تم سوار ہوتے ہو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ہر چیز کو جوڑا جوڑا بنایا۔ نر اور مادہ، نباتات، کھیتیاں، پھل، پھول اور حیوانات سب میں نر اور مادہ کا سلسلہ ہے۔ مختلف قسم کے حیوانات تمہارے لیے پیدا کیے۔ کشتیاں سمندروں کے سفر کے لیے اور چوپائے جانور خشکی کے سفر کے لیے مہیا کر دئیے ان میں سے بہت سے جانوروں کا تم گوشت کھاتے ہو بہت سے تمہیں دودھ دیتے ہیں بہت سے تمہاری سواریوں کے کام آتے ہیں۔