سورة الزخرف - آیت 3

إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہم نے اسے اس شکل میں بنایا کہ عربی زبان کا قرآن ہے تاکہ تم سمجھو بوجھو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

عربی زبان: عربی زبان میں اس لیے اتارا گیا کہ تمہیں سمجھنے میں کوئی دشواری نہ پیش آئے۔ کیوں کہ تم عربی زبان بولتے اور سمجھتے ہو۔ دوسرا یہ کہ اگر تم تھوڑی سی بھی عقل و فکر سے کام لو۔ اس کے شیریں انداز بیان، اس کی فصاحت و بلاغت، اس کی تاثیر اس کے احکام کی حکمت میں غور کرو تو تمہیں از خود معلوم ہو جائے گا کہ یہ کلام کسی انسان کا کلام نہیں ہو سکتا۔