سورة الشورى - آیت 33
إِن يَشَأْ يُسْكِنِ الرِّيحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلَىٰ ظَهْرِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اگر وہ چاہے تو ہوا کوٹھہرادے اور یہ جہاز سمندر کی پیٹھ پر کھڑے کھڑے رہ جائیں بلاشبہ اس میں ہر صبر وشکر کرنے والے کے لیے بڑی نشانیاں ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جس طرح ہوائیں بند کر کے کشتیوں کو کھڑا کر لینا اور روک لینا اس کے بس میں ہے۔ اسی طرح ان پہاڑوں جیسی کشتیوں کو دم بھر میں ڈبو دینا بھی اس کے ہاتھ میں ہے۔ اگر وہ چاہے تو کشتی والوں کے گناہوں کے باعث انہیں غرق کر دے۔ ابھی تو وہ بہت سے گناہوں سے درگزر کر دیتا ہے اور اگر سب گناہوں پر پکڑے تو جو بھی کشتی میں بیٹھے سیدھا سمندر میں ڈبو دے۔ لیکن اس کی بے پایاں رحمت ان کو اِس پار سے اُس پار کر دیتی ہے۔