سورة الشورى - آیت 6

وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ اللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جن لوگوں نے اللہ کے سوادوسروں کو کارساز بنارکھا ہے اللہ ان پر نگران ہے اور آپ ان پر مختار کار نہیں ہیں (٤)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی مشرکوں کے اعمال کی دیکھ بھال میں خود کر رہا ہوں، تاکہ ان اعمال پر انہیں پورا پورا بدلہ دوں۔ یعنی آپ اس بات کے مکلف نہیں ہیں کہ ان کو ہدایت کے رستے پر لگا دیں یا ان کے گناہوں پر ان کا مواخذہ فرمائیں۔ بلکہ یہ کام ہمارے ہیں، آپ کا کام صرف پہنچا دینا ہے۔