سورة فصلت - آیت 27
فَلَنُذِيقَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا عَذَابًا شَدِيدًا وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سوہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور یقینا ہم انکوان بدترین اعمال کا بدلہ دیں گے جو وہ کرتے رہے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اسی طرح ہر جاہل کافر کا یہی حال ہے کہ اسے قران سننا گوارا نہیں اسی لیے اس کے بر خلاف اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو حکم فرمایا ہے جیسا کہ سورہ اعراف (۲۰۴) میں ارشاد ہے کہ: ﴿وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ﴾ جب قرآن پڑھا جائے تو تم سنو اور چپ رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔