سورة غافر - آیت 80

وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تمہارے لیے ان میں اور بھی فائدے ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہوکرجہاں جانے کا ارادہ ہو وہاں پہنچ سکو اور تم ان چوپایہ جانوروں اور کشتیوں پرسوار کیے جاتے ہو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اونٹوں اور کشتیوں پر سامان لاد کر ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہو۔ دنیا جہان میں اور اس کے گوشے گوشے اور کائنات کے ذرے ذرے میں اور خود تمہاری جانوں میں اس اللہ کی نشانیاں موجود ہیں جو اس کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ ان نشانیوں میں ایک کا بھی کوئی شخص صحیح معنوں میں انکاری نہیں ہو سکتا۔ یہ اور بات ہے کہ ضد اور اکڑ سے کام لے اور آنکھوں پر ٹھیکری رکھ لے۔