سورة غافر - آیت 59
إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یقینا قیامت آنے والی ہے اس کی آمد میں کسی طرح کا بھی شک نہیں مگر اکثر ایمان نہیں رکھتے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اکثر لوگ کس قدر کم نصیحت قبول کرتے ہیں، یقین مانو کہ قیامت کا آنا حتمی ہے۔ پھر بھی اس کی تکذیب کرنے اور اسے باور نہ کرنے سے باز نہیں آتے۔